ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگل کرنیوالا ایک اور گروہ گرفتار

لاہور (پاک صحافت) لاہور کے نواح میں ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے والے ایک اور گروہ کو اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) اور رینجرز کے عملے نے مشترکہ کارروائی کے دوران گرفتار کر لیا۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پانچ مختلف کارروائیوں کے دوران 183 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کر کے 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  اے این ایف نے پنجاب رینجرز کے ساتھ بادیاں چیک پوسٹ لاہور کے قریب مشترکہ کارروائی کی اور 2 گاڑیوں میں سوار لاہور اور خانیوال کے رہائشی 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے 6 کلو گرام ہیروئن اور ایک ڈرون برآمد کیا گیا۔ ترجمان اینٹی نارکو ٹیکس کا کہنا ہے کہ موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ایک گاڑی سے 26 کلو 400 گرام افیون اور 12 کلو آئس برآمد کی گئی، دوران کارروائی مردان اور کشمیر کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

واضح رہے کہ انہوں نے کہا کہ اٹک میں مدینہ چوک کے قریب رکشے سے 27 کلو 600 گرام چرس برآمد ہوئی، اٹک کا رہائشی ملزم منشیات رکشے کے خفیہ خانوں میں چھپا کر اسمگل کر رہا تھا۔  اے این ایف کے ترجمان نے بتایا کہ کراچی کے علاقے ملیر میں ایک گاڑی سے 100 کلو 800 گرام چرس اور 30 بور پستول برآمد کیا گیا ہے، دورانِ کارروائی کراچی کے رہائشی ایک ملزم کو موقع پر گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے