راجہ پرویز اشرف

مسئلہ کشمیر کا حل پیپلز پارٹی کے منشور کا بنیادی حصہ ہے، راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل پیپلز پارٹی کے منشور کا بنیادی حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی بی رانی نے اس دن کی بنیاد رکھ کے پیپلز پارٹی کی کشمیر سے کمٹمنٹ ظاہر کی۔ پیپلز پارٹی ہر محاذ پر کشمیر کا مقدمہ لڑتی رہیگی، اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں کو مقبوضہ کشمیر پر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق راجہ پرویز اشرف نے یوم یکجھتی کشمیر سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے مقبوضہ وادی کو فوجی جیل میں تبدیل کر دیا ہے، 5فروری کشمیری بھائیوں سے بھر پور یک جہتی کے عزم کا دن ہے۔ راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ جابرانہ ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کو جدوجہد آزادی سے نہیں روکا جا سکتا۔

وضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نے جاری بیان میں مزید کہا کہ جنوبی ایشیاء کا مستقل امن مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے۔خیال رہے کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت اور بھارتی قابض فوج کے مظالم کے خلاف ملک سمیت دنیا بھر میں پاکستانی آج یوم یکجہتی کشمیر منارہے ہیں۔ یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے ملک بھر میں خصوصی ریلیوں، جلسوں، احتجاجی مظاہروں اور سیمینارز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے