خواجہ آصف

فیض آباد میں جن لوگوں نے دھرنے والوں کو بٹھایا وہی ضامن تھے، خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ فیض آباد میں جن لوگوں نے دھرنے والوں کو بٹھایا تھا وہی ضامن تھے۔

تٖفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے جاری بیان میں کہا کہ  طالبان کی بہت بڑی تعداد سوات  اور فاٹا میں ہے، ان لوگوں کو وہاں لا کر بٹھایا گیا، اس وجہ سے دہشتگردی کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہوگا۔ خیال رہے کہ فیض آباد دھرنے سے متعلق سابق وزیر کا کہنا تھا کہ فیض آباد دھرنے میں فیض حمید نے معاہدے میں شامل ہونے کا اصرار کیا، جن لوگوں نے دھرنے والوں کوبٹھایا تھا وہی ضامن تھے۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے