ڈالر

ڈالر کی قیمت مارکیٹ کے برابر لانے کیلئے ہر ممکن کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے اجلاس میں ڈالر کی قیمت مارکیٹ کے برابر لانے کے لیے ہر ممکن کارروائی کا فیصلہ ہوا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے ہونے والے ایس آئی ایف سی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عسکری قیادت نے کہا کہ ڈالر کی قیمت مارکیٹ ویلیو کے مطابق لانے تک ہنگامی بنیادوں پر کام کریں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت اس وقت 250 روپے کے لگ بھگ ہے۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ روپے کی قیمت مارکیٹ کے مطابق لانے کے لیے ایف آئی اے، حساس ادارے، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک مل کر کارروائیاں کریں۔

واضح رہے کہ ایس آئی ایف سی اجلاس میں طے کیا گیا کہ بجلی چوری کا خاتمہ بھی ترجیح رہے گا، انٹیلی جنس بیورو بجلی چوری میں مدد کرنے والے سرکاری اہلکاروں کی فہرستیں بنائے گی۔ اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ بجلی چوری میں ملوث اہلکاروں کی تبدیلی اور تعیناتی کے بجائے فوجداری قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے