بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی قائداعظم کی سیاسی سوچ اور فلسفے پر عمل پیرا ہے، بلاول بھٹو زرداری

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نے قائداعظم کے 75 ویں یومِ وفات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم صدیوں میں پیدا ہونے والے کرشماتی لیڈر اور سیاسی مدبر تھے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی پی چیئرمین نے بابائے قوم کی برسی کے موقع پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی قائداعظم کی سیاسی سوچ اور فلسفے پر عمل پیرا ہے، پیپلز پارٹی نے آئین و پارلیمان کی بالادستی، شہریوں کے حقوق پر کبھی سودے بازی نہیں کی۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قائداعظم کا جمہور دوست نظریہ اور جدید اسلامی فلاحی ریاست کا ویژن مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے اس موقع پر عہد کرتے ہوئے مزید کہا کہ عہد کریں کہ ہم کسی مصلحت اور سمجھوتے کے بغیر بابائے قوم کے بتائے راستے پر چلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے