مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کو دیکھتے ہوئے جرمنی نے ہتھیاروں کی ڈیل منسوخ کردی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کو دیکھتے ہوئے جرمنی نے ہتھیاروں کی ڈیل منسوخ کردی

بیلجیئم (پاک صحافت) جرمنی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کو دیکھتے ہوئے 2020ء میں ہونے والے 70 کروڑ کے معاہدہ کو مسترد کرتے ہوئے ہتھیاروں کی ڈیل منسوخ کردی ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کے باعث کے ساتھ ہونے والی چھوٹے ہتھیاروں کی ڈیل میں رکاوٹ آنے سے مودی حکومت سخت تشویش کا شکار ہے۔

حال ہی میں بیلجیئم بھی مقبوضہ کشمیر میں ہتھیاروں کے استعمال کے خدشہ سے بھارت کی اسپیشل فرنٹیئر فورس کو چھوٹے ہتھیار سپلائی کرنے کے 2020ء میں ہوئے 70 کروڑ کے معاہدہ کو مسترد کر چکا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق جرمن اسلحہ ساز کمپنی ہیکلر اور کوش نے ایم پی فائیو سب مشین گنز بھارت کو فراہم کرنی تھی مگر ان ہتھیاروں کے مقبوضہ کشمیر میں ممکنہ استعمال کے خدشے کے پیش نظر جرمن سرکار نے کمپنی کو اسلحہ برآمد لائسنس کی منظوری نہیں دی۔

اطلاعات ہیں کہ بیلجئم کے ساتھ ہتھیاروں کی ڈیل منسوخ ہونے کے بعد اب بھارت امریکی ساختہ اسالٹ رائفلز خریدنے کی کوشش کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

کیمپ

فلسطین کی حمایت میں طلبہ تحریک کی لہر نے آسٹریلیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

پاک صحافت فلسطین کی حمایت میں طلبہ کی بغاوت کی لہر، جو امریکہ کی یونیورسٹیوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے