نوازشریف شہبازشریف

آڈیو لیکس نے تمام کرداروں کو بے نقاب کردیا، شہباز شریف

(پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ثاقب نثار پی ٹی آئی کے سیاسی ایجنٹ کے طور پر کام کرتے رہے، آڈیو لیکس نے اب تمام کرداروں کو بے نقاب کردیا۔ ذرائع کے مطابق لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں عدلیہ اور حکومت کے درمیان کشیدگی سمیت سیاسی و معاشی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف سے ملنے کےلیے وزیراعظم شہباز شریف میٹ پولیس کے مکمل پروٹوکول میں حسن نواز کے دفتر پہنچے۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پارلیمان کے استحقاق اور آئینی اختیارکا ہرصورت تحفظ کریں گے، پارلیمنٹ اپنے دائرے میں رہ کر اپنا حق منوائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ثاقب نثار نے نواز شریف کو نااہل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، ثاقب نثار نے جھوٹے اور بےبنیاد الزامات پر نواز شریف کو نااہل کیا۔

واضح رہے کہ شہباز شریف نے کہا کہ ثاقب نثار دن رات سوموٹو کا اختیار استعمال کرتے رہے، ثاقب نثار نے عوامی مفاد کے کسی کیس پر سوموٹو نہیں لیا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ثاقب نثار کا ایک ہی مقصد تھا نواز شریف کو ہرانا اور عمران خان کو کامیاب کرنا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ثاقب نثار پی ٹی آئی کے سیاسی ایجنٹ کے طور پر کام کرتے رہے، آڈیو لیکس نے اب تمام کرداروں کو بے نقاب کردیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے