محسن نقوی

چین سے بھیک مانگنے کے بجائے ٹیکنالوجی پر بات کی ہے۔ محسن نقوی

لاہور (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چین سے بھیک مانگنے کے بجائے ٹیکنالوجی پر بات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہم نے چین سے ٹیکنالوجی پر بات کی ہے، کوئی چیز مانگی نہیں ہے۔ چین کی ٹیکنالوجی، تجربے سے ہر شعبے میں استفسادہ کریں گے، سموگ کے خاتمے کیلئے چینی ٹیم نے تعاون کی یقین دہائی کرائی ہے۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ تاریخی ورثے کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ آشوب چشم کے معاملے پر شام کو اجلاس بلایا ہے، اجلاس میں اس معاملے کے ہر پہلو کا جائزہ لیا جائے گا، بجلی بلز ضروری اشیا کی قیمتیں کافی حد تک وفاقی حکومت سے متعلق ہیں۔

نگران وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ مدینہ فاؤنڈیشن کیساتھ معاہدہ ہوگیا، لنگر خانہ بنایا جائے گا، ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے