سیکیورٹی فورسز

سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں آپریشن

میرعلی (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں آپریشن کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن انٹیلی جنس بنیاد پر کیا گیا، جس دوران فوجیوں اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پاک فوج نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا، تاہم آپریشن کے دوران سپاہی شکیل شفقت (جن کی عمر 21 سال اور خانیوال کے رہائشی تھے) بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ علاقے میں موجود کسی بھی دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس کی جا رہی ہے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے