خورشید شاہ

جس وزیراعظم کو ووٹ دینا نہیں آتا وہ ملک کیا چلائے گا:خورشید شاہ

اسلام آباد(پاک صحافت) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ جس وزیراعظم کو ووٹ دینا نہیں آتا وہ ملک کیا چلائے گا ،حکومت کی فرسٹریشن کا جواب ہمارے پاس نہیں اور نہ ہی ہمارے پاس اے ٹی ایم کے لوگ تھے۔سینیٹ الیکشن میں پتہ چل گیا کہ سیاست کیا چیز ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید احمد شاہ نے کہا کہ سیاست میں کبھی ٹکٹیں فروخت نہیں ہوئیں انہوں نے رواج ڈالا، نوٹوں کی بوریاں ہم نے کھولی یا آپ نے؟ سابق اپوزیشنن لیڈر نے کہا کہ سینیٹ اليکشن میں حکمرانوں کو پتہ چل گیا کہ سیاست کیا چیز ہے، اب ملک میں نئے فری اینڈ فیئر الیکشن ہونے چاہیئں۔

مزید پڑھیں: سینیٹ انتخابات: نتائج سے قبل ہی گیلانی کا جیت کا دعویٰ

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کہتے ہيں کہ عمران خان کا ووٹ بھی مسترد ہوا اور جس وزیراعظم کو ووٹ دینا نہیں آتا وہ ملک کیا چلائے گا۔ اپنے ایک بیان میں خورشید شاہ نے کہا کہ اب وزیراعظم کا پارلیمان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا کوئی جواز نہیں کیونکہ 169 ارکان نے وزیراعظم سے کہہ دیا جان چھوڑ دیں۔

پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ سینیٹ اليکشن میں حکمرانوں کو پتہ چل گیا کہ سیاست کیا چیز ہے، اب ملک میں نئے فری اینڈ فیئر الیکشن ہونے چاہیئں۔ واضح رہے کہ بدھ 3 مارچ کو سینیٹ الیکشن میں حکومتی اتحاد کے امیدوار حفیظ شیخ کو پی ڈی ایم اتحاد کے امیدوار یوسف رضا گیلانی سے اَپ سیٹ شکست ہوئی جس کے بعد وزیراعظم نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا، یوسف رضا گیلانی کو 169 ووٹ جبکہ حفیظ شیخ کو 164 ووٹ ملے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ اتحادیوں نے ساتھ دیا، آفریدی نے ساتھ نہیں دیا،ہم سیاستدان ہیں صبر سے چلتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے پارلیمنٹ کا وہ حال کیا ہے کہ ہم نے پارلیمنٹ آنا چھوڑ دیا۔ ہمارا اعتماد کے ووٹ سے کوئی تعلق ہوگا، نہ ہی ہم کہیں گے کہ اعتماد کا ووٹ لیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے