مریم نواز

کشمیریوں اور پاکستانیوں کے مجرم عوام کے قہر سے بچ نہیں سکتے۔ مریم نواز

لندن (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ کشمیریوں اور پاکستانیوں کے مجرم عوام کے قہر سے بچ نہیں سکتے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے راولپنڈی میں منعقدہ مشاورتی اجلاس کی ویڈیو لنک کے ذریعے صدارت کی، جس میں نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی پر استقبال کی تیاریوں پرمشاورت کی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف کی واپسی سے صرف آئین شکن پریشان ہیں۔ کشمیریوں اور پاکستانیوں کے مجرم عوام کے قہر سے بچ نہیں سکتے۔ عوام کی امید نواز شریف وطن واپس آرہے ہیں، نوازشریف نے ہی عوام کو ہمیشہ ریلیف دیا ہے۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ 21 اکتوبر سے پاکستان ایک نئے دور میں داخل ہونے جارہا ہے، نواز شریف کو نااہل کرکے پاکستان کو نقصان پہنچایا گیا، مینار پاکستان جلسے میں شرکت کے لیے آزادکشمیر کے علاوہ ملک بھرمیں مقیم کشمیری بھی شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال

(پاک صحافت) وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال نے کہا ہے کہ گندم درآمد کے غلط …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے