سراج الحق

صحافیوں پر حملے اور ان کی گرفتاریاں قابلِ مذمت ہیں، سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے سینئر صحافی عامر میر اور صحافی عمران شفقت کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں پر حملے اور ان کی گرفتاریاں قابلِ مذمت ہیں، ملک میں سوچ اور عمل کے انقلاب کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے منصورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی حکمت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور حکومتی پالیسیوں کو ناقص قرار دےدیا۔ سراج الحق کا کہنا ہے کہ صحافی عمران شفقت اور عامر میر کی گرفتاری آزادیٔ اظہار پر سوالیہ نشان ہے۔

واضح رہے کہ سراج الحق کا مزید کہنا تھاکہ کرپشن اور نا انصافی ہر شعبے میں سرایت کر چکی ہے، انتخابات میں نوجوانوں کی بڑی تعداد کو ٹکٹ دیں گے۔ دوسری جانب سراج الحق نے ارشد ندیم اور طلحہٰ طالب کو اولمپکس میں بہترین کارکردگی پر مبارک باد بھی دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے