فلائنگ کار

دنیا کی وہ فلائنگ کار جو اڑنے کے ساتھ ساتھ سڑک پر بھی دوڑ سکتی ہے

(پاک صحافت) دنیا کی پہلی ایسی الیکٹرک گاڑی سامنے آئی ہے جو سڑک پر دوڑنے کے ساتھ ساتھ پرواز کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔ ایلف آٹو میٹو کمپنی کی تیار کردہ اس فلائنگ کار کو ماڈل اے کا نام دیا گیا ہے اور امریکا میں فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے اس کی ٹیسٹنگ کا سرٹیفکیٹ جاری کر دیا ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق یہ پہلی فلائنگ کار ہے جو سڑکوں پر بھی چلائی جا سکتی ہے اور اسے عام گاڑیوں کی طرح پارک کیا جا سکتا ہے۔ اسی طرح یہ کسی ہیلی کاپٹر کی طرح عمودی ٹیک آف اور لینڈنگ کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔ اس گاڑی پر ایک یا 2 افراد سفر کر سکتے ہیں اور سنگل چارج پر یہ سڑک پر 200 میل جبکہ فضا میں 110 میل تک پرواز کر سکتی ہے۔

واضح رہے کہ کمپنی کو توقع ہے کہ وہ اس گاڑی کو 2025 کے آخر تک عام صارفین کے لیے متعارف کرا سکے گی اور اس کی قیمت 3 لاکھ ڈالرز ہوگی۔ ایف اے اے کے مطابق کمپنی کے لیے اسپیشل airworthiness certificate جاری کیا گیا ہے۔ ایلف کی ویب سائٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ گاڑی سڑک پر 25 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر سکے گی اور زیادہ تیز رفتاری سے سفر کرنے کے لیے اسے اڑانا ضروری ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو فائل شیئرنگ کیلئے انٹرنیٹ کی ضرورت ختم کردے گا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے بہترین فیچر پر کام کیا جا رہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے