آج جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن

اسلام آباد (پاک صحافت) آڈیو لیکس کیس میں عدالتی معاون اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ آج جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، نہ صرف اچھا کام کیا بلکہ جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج کیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ جسٹس بابر ستار نے جرمانے کے ساتھ انہیں توہین عدالت کا بھی عندیہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مختلف محکموں نے جسٹس بابر ستار پر اعتراض اٹھایا، جج کے خلاف ایسی درخواست پر بہت حیرت ہوئی ہے۔ اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ ہمارے اکثر جج اس معاملے میں بہت حساس ہوتے ہیں کہ میں یہ کیس نہیں سنتا، بابر ستار نے ان سے پوچھا کہ آپ بتائیں میں یہ کیس نہ سنوں۔ واضح رہے کہ جسٹس بابر ستار نے پیمرا، پی ٹی اے اور آئی بی کے ساتھ ایف آئی اے کی متفرق درخواستیں 5، 5 لاکھ روپے کے جرمانے کے ساتھ خارج کر دی ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کی متفرق درخواست جرمانے کے ساتھ خارج کرتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ دے دیا۔ جسٹس بابر ستار نے کہا کہ ڈی جی ایف آئی اے کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی بھی شروع ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

غیر ملکی افراد پر دہشتگرد حملوں کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ پیش

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارتِ داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے