اسحاق ڈار

وزیر خزانہ نے رواں مالی سال کی اقتصادی سروے رپورٹ پیش کردی

اسلام (پاک صحافت) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے رواں مالی سال کی اقتصادی سروے رپورٹ پیش کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ رواں سال برآمدات میں 12.1 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، رواں مالی سال معاشی ترقی کی شرح اعشاریہ 29 فیصد رہنے کا امکان ہے، زرعی ترقی ایک اعشاریہ 55 فیصد رہنے کا امکان ہے، صنعتی ترقی کی شرح منفی 2 اعشاریہ 94 فیصد رہی، سروسز کے شعبے میں ترقی کی شرح اعشاریہ 86 فیصد رہنے کا امکان ہے، رواں مالی سال جولائی سے مئی کے دوران مہنگائی کی شرح 29 اعشاریہ 2 فیصد رہی۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کا 4 اعشاریہ 6 فیصد رہا مالیاتی خسارے کا حجم 3 ہزار 929 ارب روپے رہا، رواں مالی سال 10 ماہ میں جاری کھاتوں کا خسارہ 3 ارب 30 کروڑ ڈالر رہا، رواں مالی سال کے 11 ماہ میں تجارتی خسارہ 25 ارب 80 کروڑ ہے، رواں مالی سال کے 10 ماہ میں غیرملکی سرمایہ کاری 23 فیصد کمی کے بعد ایک ارب 17 کروڑ ڈالر رہی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت معاشی استحکام کے لیے کوشاں ہے، رواں مالی سال فی کس آمد ایک ہزار 568 ڈالر رہی، اگلے مالی سال کے لیے پانچ اہداف مقرر کیے گئے ہیں، روڈ میپ بھی تیار کر لیا، کسان پیکیج، صنعتوں اور آئی ٹی کے شعبوں کی ترقی کو ترجیح دی جائے گی، ترقیاتی پروگرام میں برآمدات، توانائی اور ماحولیات کو فروغ دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے