چیف جسٹس پاکستان سمیت 4 ججزکے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر

اسلام آباد (پاک صحافت) چیف جسٹس پاکستان سمیت 4 ججزکے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر کردی گئی۔ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال، جسٹس منیب اختر، جسٹس اعجاز الاحسن کے خلاف شکایات دائر کی گئی ہیں جب کہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف ایک اور شکایت دائر کرادی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سردار سلمان ڈوگر ایڈوویٹ کی جانب سے دائر شکایت میں کہا گیا ہےکہ غلام محمود ڈوگر اور صوبائی انتخابات کیس میں ججزنے مس کنڈکٹ کیا، چیف جسٹس عمرعطا بندیال سمیت چاروں ججز مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے، چاروں ججز نے آرٹیکل 209 کی خلاف ورزی کی چیف جسٹس سمیت چاروں ججزکو عہدے سے ہٹایا جائے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس سمیت تمام ججز کے خلاف شکایت کی کاپیاں سپریم جوڈیشل کونسل کے دیگر ممبران کو بھی ارسال کردی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے