قمر زمان کائرہ

عمران خان کا بیانیہ ہر ہفتے تبدیل ہورہا ہے۔ قمرزمان کائرہ

اسلام آباد (پاک صحافت) قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کا بیانیہ ہر ہفتے تبدیل ہورہا ہے، عمران خان کا مقصد ملک میں انتشار پھیلانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے اگر قانون توڑا ہے تو قانون سب کے لیے برابر ہے۔ عمران خان کی گرفتاری کا مقصد انتقام لینا یا کردار کشی ہے تو یہ غلط ہوگا، پی ٹی آئی قائد تصادم کی طرف جارہے ہیں، جو جمہوریت کےلیے ٹھیک نہیں۔

قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے اداروں پر حملے اور فوج کی کردار کشی کسی صورت برداشت نہیں ہوگی، اُن کی تلخ باتیں نہ ملک کے لیے نہ ہی کسی اور کے لیے مفید ہیں۔ عمران خان کا بیانیہ مسلسل تبدیل ہورہا ہے، ہر ہفتے نیا بیانیہ آجاتا ہے، پی ٹی آئی سربراہ کو مخالفین کے ساتھ بیٹھنا پڑے گا اور وہ بیٹھیں گے، یہ جمہوریت کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان روز فوج کو آئین توڑنے، سیاست میں مداخلت کرنے اور حکومت کو گھر بھیجنے کی دعوت دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے