بلاول بھٹو

آزادکشمیر میں پاکستان پیپلزپارٹی ہی حکومت بنائے گی۔ بلاول بھٹو

کوٹلی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کی عوام کی حمایت سے پاکستان پیپلزپارٹی حکومت بنانے میں کامیاب ہوگی اور آزاد کشمیر کا اگلا وزیراعظم پی پی کا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کوٹلی آزاد کشمیر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات میں پیپلزپارٹی کی کامیابی یقینی ہے۔ ہمیں اپنے امیدواروں کی کامیابی پر مکمل یقین ہے۔ عوام کو عمران خان کے ظلم و ستم سے نجات دلائیں گے۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ اگر عمران خان کی طاقت حکومت ہے تو ہماری طاقت پاکستان پیپلز پارٹی ہے، حکومت بنانے کے لیے اپنی جماعت اور اپنے لوگوں کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں۔ پیپلزپارٹی کی بنیاد کشمیر کی آزادی کی خاطر رکھی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم

وزیراعظم آج ریاض میں ایم ڈی آئی ایم یف سے ملیں گے

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کا دورۂ سعودی عرب کا آج دوسرا دن ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے