شہباز شریف

وزیراعظم کیجانب سے آٹے کی مصنوعی قلت کرکے مہنگائی کرنے والوں کو سزا دینے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ آٹے کی مصنوعی قلت کرکے مہنگائی کرنے والوں کو کڑی سزا دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس میں گندم اور آٹے کی مصنوعی قلت و ذخیرہ اندوزی پر غور کیا گیا۔ وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں، کسی کو گندم کی مصنوعی قلت کرکے ناجائز منافع خوری نہیں کرنے دیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت دی کہ صوبے اپنے اور پاسکو کے ذخائر سے آٹا ملز تک گندم کی بروقت رسد یقینی بنائیں۔ گندم اور آٹے کی بروقت ترسیل کیلئے صوبے اپنی گورننس بہتر بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ وفاقی و صوبائی ادارے آٹے، گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت اقدامات کریں۔ حکومتی اقدامات سے آٹے کے 40 کلو تھیلے کی قیمت تقریباً ہزار روپے کم ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے