پرویز خٹک

چیئرمین پی ٹی آئی کو انتخابات میں لگ پتا جائے گا، پرویز خٹک

پشاور (پاک صحافت) پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ میرے ساتھ اس وقت  35 سے 40 الیکٹ ایبلز ہیں۔ پرویز خٹک نے یہ بھی کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو انتخابات میں لگ پتا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ کا کہنا تھا کہ الیکٹ ایبلز کے اپنے ووٹ ہوتے ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ الیکٹ ایبلز کے علاوہ اور بھی لوگ رابطے میں ہیں، میں نے کئی شمولیتیں روکی ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اسلام آباد میں بیٹھ کر پورے ملک کو چلانا چاہتے تھے، وہ کہتے تھے کہ وہ فوج کے خلاف انقلاب لانا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فروری میں الیکشن ہر حالت میں ہو جانے چاہئیں، معاملہ عدالتوں میں گیا تو انتخابات فروری سے بھی آگے جا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاک ایران

پاکستان اور ایران نے دہشتگردی کے مشترکہ چیلنج کیخلاف ہاتھ ملا لیے

اسلام آباد (پاک صحافت) پاک ایران تعلقات میں مزید پیشرفت ہوئی ہے، پاکستان اور ایران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے