رانا ثناءاللہ

پنجاب میں پی ٹی آئی کو سندھ سے بھی بری شکست دیں گے۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی شکست ایک ٹریلر ہے پنجاب میں اس سے بری طرح شکست ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے وزیراعلی کا اسمبلی تحلیل کرنے کے فیصلہ کو وزیراعظم شہبازشریف کے اعتماد کا ووٹ لینے سے مشروط ایک سوالیہ نشان ہے، صدر کہیں گے تو وہ نہ صرف اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے بلکہ وہ سیاسی طور پر مزید مستحکم بھی ہوں گے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے الیکشن کی بھرپور تیاری کرلی ہے، عمران خان الیکشن میں غلط فہمی کا شکار ہیں۔ 2018 کے الیکشن میں ہر قسم کی سہولت کے باوجود وہ حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں تھے اس لئے نوازشریف کی مقبولیت اور مریم صفدر کے خوف کی وجہ سے اُنہیں قید کرکے الیکشن کروائے گئے مگر ہر طرف جہاز چلانے اور بنی گالہ میں ”پٹے” پہنانے کے بعد چند ووٹوں سے حکوت بناسکے اب عمران خان لاوارث اور سہولتوں سے محروم ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے