بلاول بھٹو

مسئلہ کشمیر ہر پاکستانی کیلئے بہت اہم ہے، وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر ہر پاکستانی کیلئے بہت اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں جو اسلامو فوبک بیانات دئیے گئے ، اسلاموفوبک مذمتی بیانات کو بھی ہم نے عالمی سطح پر اٹھایا ۔

تفصیلات کے مطابق سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کا اجلاس ہوا جبکہ اجلاس کی صدارت فاروق ایچ نائیک نے کی۔ اجلاس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور یسین ملک کی اہلیہ مشال ملک بھی شریک ہوئے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جب سے کشمیر پر 5 اگست 2019 کا حملہ ہوا ہے تمام جماعتیں اکٹھی ہیں کیونکہ مسئلہ کشمیر ہر پاکستانی کیلئے بہت اہم ہے۔

واضح رہے کہ انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات میں بھی یہ معاملہ اٹھایا جبکہ ہم نے پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس میں معاملہ اٹھایا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقاتوں میں بھی مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا البتہ بھارت اب سیکولر ملک نہیں رہا۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے