عارف علوی

صدر مملکت نے آفیشل سیکریٹ ترمیمی بل اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کر دیے

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت عارف علوی نے آفیشل سیکریٹ ترمیمی بل اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کر دیے۔ ذرائع قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق آرمی ایکٹ 31 جولائی کو مشترکہ اجلاس میں منظور ہوا تھا، یہ بل صدر کو توثیق کے لیے یکم اگست کو ارسال کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق  آرمی ایکٹ ترمیمی بل کے مطابق کوئی بھی فوجی اہلکار ریٹائرمنٹ، استعفے یا برطرفی کے 2 سال بعد تک سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے گا، حساس ڈیوٹی پر تعینات فوجی اہلکار یا افسر ملازمت ختم ہونے کے 5 سال تک سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے گا، خلاف ورزی کرنے والے کو دو سال تک قید بامشقت کی سزا ہو گی۔

حاضر سروس یا ریٹائرڈ اہلکار کو فوج کو بدنام یا اس کے خلاف نفرت انگیزی پھیلانے پر 2 سال تک قید اور جرمانہ ہو گا، سرکاری حیثیت میں ملکی سلامتی مفاد میں حاصل معلومات کے غیر مجاز انکشاف پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ کے تحت نمٹا جائے گا، سرکاری حیثیت میں حاصل معلومات کے غیر مجاز انکشاف پر 5 سال تک سخت سزا ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں

سپریم کورٹ

پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی سے بڑا خطرہ ملک کیلئے کوئی نہیں، جسٹس منصور علی شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے