مراد علی شاہ

وزیراعلی سندھ کیجانب سے بارشوں کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کیلئے امداد کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے مون سون بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لئے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نکاسی آب کے نظام کو درست کررہے ہیں، نالوں پر سرکاری عمارتیں سالوں سے بنی ہوئی ہیں، نالوں پر قائم تجاوزات کو ختم کرنا ہوگا چاہے وہ سرکاری عمارت ہی کیوں نہ ہو۔ پوری کوشش کریں گے کہ جلد سے جلد پانی کی نکاسی ہو۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت رین ایمرجنسی کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ انہوں نے کہا ساؤتھ ڈسٹرکٹ کی صورتحال سب سے زیادہ خراب ہے، وزیر اعظم نے بھی فون کرکے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وزیراعلی سندھ نے مون سون بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحیقین کے لیے امداد کا بھی اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

پاکستان کو بیرونی اسپانسرڈ دہشتگردی کا سامنا ہے۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارتی رہنماؤں کے پاکستان مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے