کربلا

چہلم امام حسین پر کربلا کیلئے پاکستانی زائرین کا کوٹہ ایک لاکھ مقرر

اسلام آباد (پاک صحافت) عراقی حکومت کی جانب سے چہلم امام حسین (اربعین) کے دوران پاکستانی زائرین کیلئے 1 لاکھ کا کوٹہ مقرر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ عراقی حکومت کی جانب سے اربعین کے دوران زائرین کو بغیر کسی فیس کے 30 دن کیلئے ویزا جاری کیا جائے گا جبکہ پاکستانی سرمایہ کاروں کیلئے الیکٹرانک ویزا کا اجرا بھی کیا جائے گا۔

وزارت داخلہ کے مطابق پاکستانی مسافروں کی بغداد اور النجف انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے ذریعے انٹری ہوگی جبکہ زمینی راستے سے پاکستانی زائرین الشیب پورٹ سے عراق میں داخل ہو سکیں گے۔

وزارت داخلہ نے بتایا کہ عراقی حکومت کی جانب سے پاکستانی مسافروں کیلئے عراق میں صرف ایک ہی ائیرپورٹ پر آمد اور روانگی کی شرط ختم کردی گئی ہے۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اربعین کے دوران زائرین سے زائد رقم لینے کی صورت میں ٹور آپریٹرز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے