بلاول بھٹو زرداری اور امریکی نمائندہ دلاور سعید کے درمیان ملاقات، اہم امور زیر غور

اسلام آباد   (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے امریکی نمائندہ  خصوصی برائے معیشت تجارت دلاور سعید نے ملاقات کی، ذرائع کے مطابق ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی اور صوبائی سطح پر ممکنہ امریکا پاکستان اقتصادی شراکت داری پر مشاورت کی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی نمائندہ دلاور سعید پاکستان پہنچے جہاں انکی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات ہوئی اور اس دوران وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔ دوران ملاقات میں خطے میں انفراسٹرکچر، پائیداری اور قابل تجدید توانائی کے مواقع کا جائزہ بھی لیا گیا۔

واضح رہے کہ اس موقع پر امریکی نمائندہ دلاور سعید نے کہا کہ 1.8 بلین سے تجاوز کرتی آبادی پر مشتمل جنوبی ایشیا صلاحیت، تحرک اور مواقع سے لبریز ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس تاریخی وقت پر معاشی تعلقات میں رہنما کردار میرے لیے باعث فخر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے