سی ٹی ڈی

چنیوٹ، 50 افراد کا قاتل ساتھی سمیت ہلاک

چنیوٹ (پاک صحافت) محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے 50 افراد کے قاتل کو ساتھی سمیت چنیوٹ میں مقابلے میں ہلاک کر دیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق انٹیلی جنس اطلاع پر کارروائی چنیوٹ کے علاقے میں کی گئی، دہشت گرد غضنفر ندیم کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد غضنفر ندیم فیصل آباد میں حساس ادارے کے دفتر پر حملے میں بھی ملوث تھا، مذہبی منافرت پر مبنی دہشت گردی میں غضنفر ندیم ماسٹر مائنڈ تھا۔

سی ٹی ڈی نے کہا کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے گولا بارود اور اسلحہ قبضے میں لیا گیا، دہشت گرد فیصل آباد میں 11 بڑی کارروائیوں میں ملوث تھا، دہشت گرد نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش حملہ اور ایک ٹارگٹ کلنگ بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے