ملک احمد خان

سائفر کیس میں عدالتی فیصلے کا احترام ہے، ملک احمد

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ ن لیگ سپریم کورٹ کے سائفر کیس فیصلے کا احترام کرتی ہے۔ ملک محمد احمد خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کا سائفر کیس پر شاندار فیصلہ ہے، سائفر کیس پر فیصلہ سنا تو ذہن میں آیا کہ ٹرائل پر سوالات نہ اٹھیں، وزیرِ اعظم فی الفور اسمبلی توڑنے کی سفارش صدر کو بھیجتے ہیں تو وہ فوراً کر دیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان نے کہا کہ باز گشت ہے کہ جس کے حق میں فیصلہ ہو وہی لاڈلہ ہوتا ہے، ماضی کی حکومت نے سائفر کو بنیاد بنا کر سیاست کی، اسٹیبلشمنٹ کو بھی سائفر کے معاملے پر گھسیٹا گیا، سائفر کو جواز بنا کر ایک دوست ملک کے سرکاری حکام پر الزام لگائے گئے۔ ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو بند لفافوں سے رغبت ہے چاہے بند لفافے میں 190 ملین پاؤنڈ ہی کیوں نہ ہوں، قاسم سوری نے بھی سربمہر لفافہ لہرایا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ اعظم خان پر آڈیو لیکس پر ایک مقدمہ چل رہا ہے، سائفر پر کابینہ کی ایک مختصر میٹنگ کی گئی تھی، ہم معزز جج صاحبان کی مکمل تکریم کرتے ہیں، لاڈلے کی بحث ہے کہ لاڈلا کون ہے؟ ان کا مزید کہنا ہے کہ جس کے حق میں فیصلہ آجاتا ہے اسے لاڈلا کہہ دیا جاتا ہے، جب ایک سیاسی جماعت کالعدم ہوگی تو الیکشن کمیشن اسے کیسے نشان دے گا، الیکشن کمیشن آپ کے انٹرا پارٹی الیکشن پر معترض ہوا، الیکشن کمیشن کے جائز سوالات کے جوابات نہیں دیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے