پیٹرولیم مصنوعات

روس سے تیل کی پہلی کھیپ آئندہ ماہ تک وصول ہونا متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان کو روس سے تیل کی پہلی کھیپ آئندہ ماہ کے آخر تک وصول ہونا متوقع ہے، جس سے دونوں ممالک کے مابین تیل کے بڑے معاہدے کی راہ ہموار ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور روس کے مابین باہمی اعتماد کی فضاء سازگار نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان کی طرف سے فیصلہ کیا گیا تھا کہ ہم ٹیسٹ کیس کے طور پر روس سے تیل کی ایک کھیپ درآمد کریں گے۔ اس ایک کھیپ سے دونوں ممالک کے درمیان اعتماد میں اضافہ ہوگا جس کے بعد تیل کی درآمد کے مزید معاہدے کیے جاسکتے ہیں۔

پاکستان کے اس نقطہ نظر کے برعکس روس کی طرف سے پاکستان کو روزانہ 1 لاکھ بیرل خام تیل دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔ پاکستان سعودی عرب سے بھی روزانہ 1 لاکھ بیرل تیل درآمد کرتا ہے۔

اگر پاکستان اس پہلی کھیپ کے بعد روس کی پیشکش قبول کر لیتا ہے تو روس پاکستان کو تیل برآمد کرنے والا دوسرا بڑا ملک بن جائے گا۔ ذرائع کے مطابق روس کی طرف سے تیل کے معاہدے کے حوالے سے پاکستان کے سنجیدہ ہونے پر شک کا اظہار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

طلال چوہدری

پی ٹی آئی بات کررہی ہے اور مکر بھی رہی ہے۔ طلال چوہدری

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے