عابد شیر علی

صحت کارڈ کے ذریعے فارماسیوٹیکل مافیا کو نوازا جاتا ہے، عابد شیر علی

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے پی ٹی آئی حکومت کے صحت کارڈ کو مسترد کرتے  ہوئے کہا کہ اس کارڈ کے ذریعے  فارماسیوٹیکل مافیا کو نوازا جاتا ہے، جس کی وجہ سے قومی خزانے سے بہت پیسا ضایع ہو رہا ہے۔ خیال رہے  کہ انہوں نے یہ بات سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رہنما عابد شیر علی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہا کہ دوائیں مہنگی اور مفت ٹیسٹ ختم کر کے صحت کارڈ کا ڈرامہ رچایا جارہا ہے۔ دوسری جانب انہوں نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور خوب آڑے ہاتھوں لیا۔

واضح رہے کہ عابد شیر علی نے جاری بیان میں کہا کہ سستا ترین ملک ہونے کا دعویٰ کرنے والے فواد چوہدری کے شہر میں غربت سے تنگ آ کر ماں نے اپنے تین کم سن بچوں کو موت کے منہ میں پھینک دیا۔ عابد شیر علی نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ یہ جرم اس خاتون کا نہیں حکمرانوں کا ہے، یہ خون ان کی گردنوں پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے