خواجہ آصف

عمران خان پر حملے کی تحقیقات آزادانہ طور پر ہونی چاہئے۔ وزیر دفاع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان پر حملے کی تحقیقات ہر طرح سے آزادانہ طور پر ہونی چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان پر کیے گئے قاتلانہ حملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کل کے واقعے پر دنیا ہمارے بارے میں کیا سوچ رہی ہوگی، بے نظیر بھٹو، لیاقت علی خان جیسے بڑے واقعات کے جواب آج بھی نہیں ملے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے قتل کا پتہ اس لئے لگ گیا کہ ایک جج نے مان لیا کہ دباو میں فیصلہ ہوا۔ یہ واقعہ مذہبی جنونیت کی وجہ سے لگتا ہے، تھانے کا پورا عملہ معطل کردیا گیا ہے، تھانے کا عملہ معطل اس لئے نہیں ہوا کہ نااہلی ہوئی مگر صرف ملزم کی ویڈیو ز سامنے آنے پر معطل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ چار قتل اس کنٹنیر سے جڑے ہیں، اب اس واقعے پر تحقیقات کی بجائے سیاسی رنگ دیا جارہا ہے، ہم واقعے کے پیچھے اگر کوئی سازش ہے تو اسے سامنے لانا چاہتے ہیں، جے آئی ٹی بنائی جائے اگر کسی ممبر پر اعتراض تو تبدیل کردیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے