ملک احمد خان

پرویز الہی نے اعتماد کا ووٹ لینے سے گریز کیا تو سمجھا جائے گا کہ وہ اکثریت کھو بیٹھے ہیں، ملک احمد خان

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان خان نے پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ اگر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی  نے اعتماد کا ووٹ لینے سے گریز  گیا تو سمجھاجائے گا کہ وہ اکثریت کھو بیٹھے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے کہا کہ کل اعتماد کا ووٹ لینا وزیراعلیٰ پنجاب کی ذمہ داری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے پاس 186 ارکان کی حمایت حاصل ہے تو ایوان میں ثابت کیوں نہیں کرتے؟

واضح رہے کہ پروگرام کے دوران ن لیگ کے رہنما ملک احمد خان نے مزید کہا کہ پرویز الہٰی کے پاس ارکان کی حمایت ہوتی تو وہ اسپیکر کی رولنگ کا سہارا نہ لیتے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس جاری ہے وزیراعلیٰ کو کل اعتماد کا ووٹ لینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے