یوسف رضا گیلانی

وہ لوگ ختم ہو چکے ہیں جنہوں نے بھٹو کو ختم کرنا چاہا ، یوسف رضا گیلانی

میلسی (پاک صحافت) پاکستان  پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ وہ لوگ ختم ہو چکے ہیں جنہوں نے بھٹو کو ختم کرنا چاہا ، ان کا کہنا ہے کہ آپ کسی کو صفحہ ہستی سے تو مٹا سکتے ہیں لیکن کسی کے نظریے کو  نہیں چرا سکتے، بھٹو آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھٹو صاحب  نے اس ملک کو متفقہ آئین دیا ،بھٹو صاحب نے اس ملک کو  چلانے کے لئے ایک نظام دیا۔ پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمران کہتے ہیں کہ ہم نیا پاکستان بنائیں گے، میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ تمہارے پاس کاریگر تو پرانے ہیں ، پرانے کاریگر نیا پاکستان کیسے بنا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی نے جلسے سے خطاب کے دوران مزید کہا کہ کنٹینر پر چڑھ کروعدے کرنے والوں نے اپنے منشور پر عمل نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت مکمل ناکام ہو چکی ہے، جھوٹے دعووں کے ذریعے اقتدار میں آنے والی حکومت نے عوام کا بھرکس نکال دیا ہے، عام آدمی ان سلیکٹڈ حکمرانوں سے تنگ آ چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے