کاغذات نامزدگی پر اعتراضات درست، ‏حبا فواد صوبائی حلقہ سے نااہل قرار

لاہور (پاک صحافت) الیکشن ٹربیونل نے فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اعتراضات درست قرار دیتے ہوئے انہیں جہلم کے صوبائی حلقہ سے نااہل قرار دے دیا۔ خیال رہے کہ ‏الیکشن ٹربیونل میں ایف آئی اے نے غیر ملکی دوروں اور اسٹیٹ بینک نے بینک اکاؤنٹس کا ریکارڈ پیش کیا۔‏

ریکارڈ کے مطابق حبا فواد نے 3 غیر ملکی دورے اور 9 بینک اکاؤنٹس چھپائے۔ ‏حبا فواد کے کاغذات مسترد اور نااہل ہونے پر فواد چوہدری کو بھی طلب کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق فواد چوہدری کے این اے 60 اور 61 سے منظور کاغذات کا حکمنامہ واپس لے لیا گیا۔

واضح رہے کہ الیکشن ٹربیونل کا کہنا ہے کہ ‏فواد چوہدری نے کاغذات میں اہلیہ کے بینک اکاؤنٹس اور غیرملکی دورے چھپائے۔ ٹربیونل ‏نے سوال اٹھایا کہ کیوں نہ فواد چوہدری کو بھی حقائق چھپانے پر نااہل قرار دیا جائے؟ الیکشن ٹربیونل نے فواد چوہدری کو 9 جنوری کےلیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے