احسن اقبال

اس وقت جو بھی انتشار پیدا کرے گا وہ پاکستان کا بدخواہ ہوگا، احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ  اس وقت جو بھی انتشار پیدا کرے گا وہ پاکستان کا بدخواہ ہوگا۔ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بھی پی ٹی آئی ارکان اسمبلی تحلیل کی حمایت نہیں کرتے جب کہ پنجاب میں انتظامی بدحالی ہے  وہاں کوئی آئی جی اور چیف سیکرٹری کام کرنے کے لیے تیار نہیں، پنجاب میں نظام کا تحفظ بھی ہماری ذمہ داری ہے جو آئینی آپشن ہوگا استعمال کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دور میں تمام اداروں کو سیاسی مخالفین کے پیچھے لگادیا تھا، عمران خان کا دور ختم ہوا تو ایک ایک کرکے تمام انتقامی کیسز ختم ہوتے گئے، ڈیلی میل کے کیس میں بھی عمران خان کے بیانیےکو رسوائی ہوئی جب کہ وہ آج تک فنانشل ٹائم کے خلاف برطانوی عدالت نہیں گئے۔

واضح رہے کہ  اس موقع پر انہوں نے مزید کہاکہ پوری دنیا میں معیشت کو نقصان کا سامنا ہے، ہمیں معیشت بہت نازک حالت میں ملی تھی، ضروری ہے کہ آئندہ 10 ماہ معیشت کو درست کریں۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ   عمران خان نے جو مہم چلائی اس کا مقابلہ ضروری ہے کہ ہم عوام کو سچ بتائیں، پارٹی نے آئندہ سال ہونے والے عام انتخابات کے لیے تیاری شروع کردی ہے، عمران خان نے اپنا بیانیہ اس بات پر بنایا کہ صرف وہ ایماندار باقی سب چور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے