پی ڈی ایم

پی ڈی ایم یوسف رضاگیلانی کی حمایت میں ایک صف میں ہے، فضل الرحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ نے پی ڈی ایم کے سینیٹ امیدوار سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) یوسف رضا گیلانی کی حمایت میں ایک صف میں ہے۔  انھوں نے مزید کہا یوسف رضاگیلانی ہمارےوزیراعظم بھی رہےہیں، اگریہ سینیٹر بنتے ہیں توہمارے لئےاعزازکی بات ہوگی۔ فضل الرحمان نے کہا کہ ہم یہ معرکہ کامیابی سےلڑیں گے، میرے خیال سےان کے پاس 12ممبران زیادہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جمیعت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سینیٹ امیدوار یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا یوسف رضاگیلانی اپنےرفقاکے ساتھ تشریف لائےہیں، یہ انکااپناگھرہےیہاں آنےکیلئےکسی تکلف کی ضرورت نہیں، اس وقت ان کی تشریف آوری خیرسگالی کے جذبے سے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کا کہنا تھا کہ سینیٹ کی رکنیت کیلئے یہ ہمارے مشترکہ امیدوار ہیں، انشااللہ یوسف رضا گیلانی کامیاب بھی ہوں گے ، جب سےاعلان ہوا حکومتی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی ہے، حکومت کا اپنی صفوں پرعدم اعتماداورخوف نظرآرہا ہے۔

واضح رہے کہ دوسری جانب سینیٹ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں مولانافضل الرحمان صاحب کےپاس حاضرہواہوں، پی ڈی ایم اکابرین کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نےمجھ پراعتمادکیا، انشااللہ ہم ان کی امنگوں کی ترجمانی کریں گے۔ یوسف رضاگیلانی کا کہنا تھا کہ پہلےبھی قومی اسمبلی میں متفقہ وزیراعظم منتخب کیاتھا، آج بھی ہم اپنی مہم شروع کیےہوئےہیں جس کا اچھا رسپانس ہے، جو فتح ہوگی وہ جمہوری قوتوں کی ہوگی۔ انھوں نے مزید کہا بتاناچاہتاہوں ممبرپارلیمنٹ کومیری وجہ سےعزت مل رہی ہے، آج انکی عزت وقارمیں جواضافہ ہواوہ میری وجہ سےہواہے، پی ڈی ایم اکابرین کے پاس جاؤں جو مجھ سے بھی زیادہ میری سپورٹ کررہےہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی اور گورنر پنجاب پولیس کی یونیفارم قانونی طور پر پہن سکتے ہیں۔ پولیس

لاہور (پاک صحافت) پولیس کا کہنا ہے کہ وزیراعلی اور گورنر پنجاب پولیس کی یونیفارم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے