کورونا وائرس

ملک میں کورونا کے باعث مزید 16 افراد دم توڑ گئے، 1160 نئے کیسز بھی رپورٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا وائرس کے حملے جاری ہیں،  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 16 افراد زندگی کی جنگ ہار گئے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 32313 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1160 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ خیال رہے کہ کورونا سے مزید 16 اموات رپورٹ ہونے کے بعد   ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 12617 ہو گئی ہےجبکہ کورونا کے مجموعی کیسز 5 لاکھ 72334 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 24226ہے۔

تفصیلات کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1384 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 35491 ہو گئی ہے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 256220 ہوگئی ہے جب کہ 4292 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔ جبکہ پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 167819 ہے اور 5208 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18988 اور ہلاکتیں 199 ہو چکی ہیں۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 71043 اور 2036 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 9828 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 288 افراد انتقال کر گئے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4951 اور 102 افراد انتقال کرچکے ہیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 43485 ہے اور اب تک 492 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمٰن

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے