راجہ ریاض

شاہ محمود قریشی معاہدے کے تحت باہر ہیں۔ راجہ ریاض کا انکشاف

اسلام آباد (پاک صحافت) راجہ ریاض کا انکشاف کرتے ہوئے کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی اس وقت معاہدے کے تحت باہر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی کا کیا ہوا معاہدہ یہ ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کیلئے کام نہیں کریں گے وہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف ہیں۔

راجہ ریاض کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن فروری میں ہوں گے، لیکن ان میں پی ٹی آئی ہوگی یا نہیں، وہ کچھ نہیں کہہ سکتے۔ شاہ محمود پہلے اپنی پوزیشن واضح کریں، پھر ان سے متعلق بات کریں، انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کے بارے میں جو کچھ کہا وہ سچ ثابت ہوا۔

انہوں نے کہا کہ کچھ دن قبل انوار الحق کاکڑ کا نام وزیراعظم کو دیا تھا، وزیراعظم سے طے ہوا تھا کہ جب تک نام فائنل نہیں ہوتا سامنے نہیں لائیں گے، وزیراعظم نے میرے دیے ہوئے نام پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے