شبلی فراز

سندھ حکومت حلیم عادل شیخ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے، وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سندھ حکومت صوبائی اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔  ان کا کہنا ہے کہ  ان کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ پرکیے جانے والے تشدد کا اخلاقی اور قانونی جواز نہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا  کہنا تھاکہ کم تعداد ہونے کے باوجود پیپلزپارٹی کس بنیاد پرسینیٹ انتخابات میں جیت کے دعوے کررہی ہے، پیسے کی سیاست سے جمہوریت کو ہمیشہ نقصان پہنچا، تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات میں کرپشن ختم کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی نے پولیس میں بھرتیاں سیاسی بنیادوں پر کی ہیں، سندھ حکومت حلیم عادل شیخ کو نااہلیوں کی نشاندہی کرنے پر سزا دے رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عوام جانتے ہیں کون کرپشن کے ساتھ اور کون شفافیت کے ساتھ ہے؟ اپوزیشن کے نزدیک جوالیکشن جیت جاؤ وہ ٹھیک جس میں ہارجائیں وہ غلط ہے۔ خیا ل رہے کہ دوسری جانب وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے حلیم عادل شیخ کی رہائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ  وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ کی سیاسی مقدمات میں گرفتاری کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ یاد رہے کہ فواد چوہدری نے حلیم عادل شیخ کی بیٹی کی ویڈیو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کا جمہوریت کا بھاشن حلیم عادل کے لیے تیل لینے چلا گیا، سیاسی مخالفین کو جھوٹے مقدموں میں جیل میں ڈال کر اپنے غنڈوں سے تشدد کروانا انتہائی قابل مذمت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے