مریم نواز

زندہ دل لاہور میں جلسے کا مزہ ہی کچھ اور ہے۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ زندہ دل لاہور میں جلسے کا مزہ ہی کچھ اور ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ انہیں اور قائد ن لیگ میاں محمد نواز شریف کو مداحوں میں سے کسی کی جانب سے سموسے اور نمک پارے پیش کیے گئے جن سے وہ لطف اندوز ہوئے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف اور میں قصور پورہ میں ریلی کے دوران کسی کی طرف سے دیے گئے سموسے اور نمک پرے کا مزہ لے رہے ہیں۔ پھر انہوں نے از راہ مذاق کہا کہ شاندار! لاہور میں جلسے کے فائدے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے