شاہد آفریدی

صورتحال جو بھی ہو ٹیم اگلے میچز جیت کر دکھائے۔ شاہد آفریدی

(پاک صحافت) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ صورتحال جو بھی ہو ٹیم اگلے میچز جیت کر دکھائے۔

تفصیلات کے مطابق سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو اگر مگر کی صورتحال سے متعلق سوچنے کے بجائے اگلے دو میچز جیتنے کا مشورہ دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ان لڑکوں سے بس اب یہ چاہتا ہوں کہ بارش ہو یا نہ ہو، صورتحال جو بھی ہو بس اب لڑکے ہمیں جنوبی افریقا کے خلاف میچ جیت کردکھا دیں۔

شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان کا میچ ایک تگڑا میچ ہوگا کیوںکہ مخالف ٹیم تگڑی ہے، ہمارے کھلاڑی اب ہمیں جنوبی افریقا اور اس کے بعد بنگلادیش کے خلاف اچھا پرفارم کرکے دکھائیں۔ سابق کپتان نے کہا کہ اگر ٹیم افریقا کے خلاف جیت گئی تو یہ بہت بڑی جیت ہوگی، ہمارے لیے اور ہماری عوام کے لیے یہ دو میچز بہت اہم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شاہ رخ ایک بار پھر ’ڈان‘ بنیں گے، بیٹی سوبانہ بھی ساتھ

(پاک صحافت) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر فلموں میں ڈان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے