قمر زمان کائرہ

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حق خودارادیت کی ہمیشہ بھرپور حمایت کی ہے، قمر زمان کائرہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حق خودارادیت کی ہمیشہ بھرپور حمایت کی ہے، کابینہ نے آزاد کشمیر میں مقیم مقبوضہ کشمیر کے مہاجرین کی آبادکاری کے لیے بڑا اہم فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قمر زمان کائرہ نے کابینہ اجلاس کے بعد مشترکہ پریس بریفنگ میں شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 1989 کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و تشدد سے تقریباً 8 ہزار خاندان آزاد کشمیر ہجرت کر کے آئے، ان خاندانوں کی ہمیشہ حکومت پاکستان نے سپورٹ کی ہے، ان خاندانوں کے ہر فرد کو ہر ماہ ایک مخصوص فنڈ ملتا ہے۔

واضح رہے کہ انہوں نے مزید کہا کہ اس فنڈ میں اضافے کے لیے بھی سمری بھیجی ہے، آزاد کشمیر حکومت سے بھی اس سلسلے میں رابطہ کیا ہے، اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی زندگیوں میں آسانی کے لیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے مہاجرین کے لئے گھروں کی تعمیر جلد از جلد شروع کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے