وزیراعظم شہبازشریف

سید علی گیلانی ایک فرد کا نہیں ایک تحریک اور مشن کا نام ہے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سید علی گیلانی ایک فرد کا نہیں ایک تحریک اور مشن کا نام ہے، ان کا نام تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے حریت رہنما مرحوم سید علی گیلانی کو ان کی پہلی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ہمیشہ کشمیر کی آزادی کی علامت کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ کشمیریوں کی طرف سے سید علی گیلانی کو بابا حریت کا خطاب ملا جو کہ ان کی تاریخی جدوجہد کا اعتراف ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ سید علی گیلانی کی جدوجہد آزادی کشمیر کی تحریک آزادی کی تاریخ کا ایک سنہری باب ہے۔ سید علی گیلانی کا جسد خاکی چھین لینے سے کشمیریوں کی آزادی کی تڑپ کو دبایا نہیں جاسکتا ہے، ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے، گیلانی کا یہ نعرہ پوری دنیا میں گونج رہا ہے۔ وزیراعظم نے سید علی گیلانی سمیت کشمیر کے تمام شہداء کے لیے مغفرت اور سوگوار خاندانوں کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے