سلیمان شہباز

سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت منظور

لاہور (پاک صحافت) احتساب عدالت نے سلیمان شہباز کی منی لانڈرنگ ریفرنس میں عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت نے سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت 7 جنوری تک منظور کی ہے۔ احتساب عدالت نے سلیمان شہباز کو شاملِ تفتیش ہونے کا حکم بھی دیا ہے۔ سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی۔

ذرائع کے مطابق دورانِ سماعت جج نے سلیمان شہباز کو ہدایت کی کہ وہ اپنا شناختی کارڈ عدالت میں پیش کریں۔ سلیمان شہباز نے جواب دیا کہ میرے پاس شناختی کارڈ ابھی موجود نہیں ہے، میں معذرت خواہ ہوں، آئندہ شناختی کارڈ لے کر آؤں گا۔ عدالت نے کہا کہ شناختی کارڈ کی آج ضرورت تھی، یہ تو ہر وقت ساتھ ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے