خواجہ آصف

عمران خان کی گرفتاری میں فوج کا کوئی کردار نہیں تھا۔ وزیر دفاع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری میں فوج کا کوئی کردار نہیں تھا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس افتخار چوہدری کے بیٹے کا کیس تھا تو انہوں نے اپنے آپ کو اس کیس سے الگ کرلیا تھا، لگتا ہے اچھی روایات کو ترک کیا جا رہا ہے، افتخار چوہدری الگ ہوسکتے ہیں تو آج کے چیف جسٹس کو بھی بینچ سے الگ ہونا چاہیے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ جب ہمارے کام میں مداخلت ہوگی تو ردعمل آئے گا، عدلیہ پارلیمنٹ کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکتی، یہ صورتحال زیادہ دیر نہیں چل سکتی، اسلام آباد ہائیکورٹ میں جس نے درخواست دی وہ آڈیو لیک میں ملوث ہے، آڈیو لیک اور ایکٹ پاس کرنے کا کس طرح نوٹس لیا گیا، یہ روایات قابل شرم ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پر پابندی کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا، اگر پی ٹی آئی پر پابندی کی فوری ضرورت پڑی تو اتحادیوں سے مشورہ بھی کرلیا جائے گا، تحریک انصاف پر پابندی کے حوالے سے ابھی اتحادیوں سے مشاورت شروع نہیں ہوئی۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ عمران خان فوج پر غلط الزامات لگا رہے ہیں، عمران خان کو فوج یا رینجرز نے گرفتار نہیں کیا، گرفتاری میں رینجرز نے پولیس کی مدد کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

فواد چوہدری

فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحفات) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے