احسن اقبال

پی ٹی آئی کی گالم گلوچ کی سیاست کو دفن کرنا ہے، احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اطلاع ملی ہے وزیراعظم آج شام خطاب کریں گے، پی ٹی آئی کی گالم گلوچ کی سیاست کو دفن کرنا ہے، اپوزیشن کا اتحاد ملکی مفاد میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان سمیت پی ٹی آئی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کاکہنا تھا کہ عمران خان سےکہتا ہوں آخری گیند تک کھیلیں، بلوچستان کی تمام سیاسی قوتیں اپوزیشن کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے مزید کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) اور پیپلزپارٹی کے درمیان معاہدہ ہو گیا ہے، تمام جمہوری جماعتیں مل کر ملک کی معیشت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نفرت کے بیج بوئے، پارلیمنٹ کو باوقار بنائیں گے، عدلیہ کا احترام کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے