مریم اورنگزیب

کوئی خط اب عمران خان کوعدم اعتماد سے نہیں بچا سکتا، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے  وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے خط والے بیان  پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اصل حقیقت یہ ہے کہ سب جھوٹ، دھوکہ اور فریب ہے، حقیقت یہ ہے کے کوئی خط اب آپ کوعدم اعتماد سے نہیں بچا سکتا۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب  نے سماجی رابطوں کی سائٹ  ٹوئٹر پر جاری بیان میں   دھمکی والے خط کو جھوٹ اور فریب قرار دیتے ہوئے کہا کہ  چند صحافیوں کو خط دکھایا جاسکتا ہے تو پارلیمنٹ اور نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کو کیوں نہیں؟

واضح رہے کہ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب بیرونی دھمکی والا خط میڈیا کو دکھا رہے ہیں، جس کے خلاف پیکا کا کالا قانون لائے، ساڑھے تین سال جسے گونگا، بہرہ اور اندھا بنانے کی کوشش کی، جیلوں میں ڈالا؟ خط تو آپ کے مطابق ایک مہینہ پہلے آیا تھا تو جب اقتدار چلا گیا تب کیوں یاد آیا ؟

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے