سراج الحق

پی ٹی آئی کی تبدیلی نے بربادی، بیروزگاری، جہالت اور اندھیر نگری کی صورت اختیار کرلی۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے لائی گئی عوام دشمن تبدیلی نے بربادی، بے روزگاری، جہالت اور اندھیر نگری کی صورت اختیار کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے ویمن یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے پینتیس سال مارشل لاز  نے جبکہ بقیہ عرصہ تین نام نہاد بڑی جماعتوں نے برباد کر دیا۔ حکومت بتائے کہ سوا تین سالوں میں عوام کی فلاح کا کیا کام کیا؟ آج اداروں کے درمیان لڑائی ہو رہی ہے، الیکشن کمیشن پر حملے جاری ہیں۔ پی ٹی آئی نے الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے ذریعے آئندہ الیکشن کو چوری کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ غریب قوم کا پیسہ پارلیمنٹ پر خرچ ہوتا ہے، مگر وہاں گالم گلوچ اور بدتہذیبی ہو رہی ہے۔ اگر عام شہری کو عدالتوں سے انصاف نہیں ملتا تو انھیں تالا لگا دینا چاہیے۔ کتنی بے شرمی کی بات ہے کہ اوورسیز پاکستانی محنت مزدوری کر کے رقم پاکستان میں بھیجتے ہیں جبکہ ہماری رولنگ ایلیٹ اپنے خزانوں سے آف شور کمپنیاں بناتی ہے۔ ظالم جاگیرداروں، کرپٹ سرمایہ داروں اور مافیاز نے عوام کے غصب کر رکھے ہیں، وزیراعظم کہتے ہیں میں کیا کروں۔ کیا مافیاز جنات ہیں جن کو پکڑا نہیں جا سکتا؟ پنڈورا پیپرز اور پاناما لیکس میں انھیں لوگوں کے نام آئے جو دہائیوں سے قوم پر مسلط ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے