سعید غنی

نسلہ ٹاور معاملہ میں انسانی ہمدردی کی ضرورت ہےسعید غنی

پشاور (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے نسلہ ٹاور کے گرائے جانے سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ نسلہ ٹاور کے معاملے میں قانون کی نہیں انسانی ہمدردی کی ضرورت ہے۔ سعید غنی کاکہنا ہے کہ کنسٹرکشن میں کہیں نہ کہیں خلاف ورزی ہوجاتی ہے لیکن جہاں متاثرین کی تعداد لاکھوں میں ہو ان کے گھروں کو بچانا چاہیے  اور نسلہ ٹاور میں معاملہ میں انسانی ہمدردی کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے ایک پریس کانفرنس کی ، اس موقع پر سعید غنی کا کہنا تھا کہ  پنجاب حکومت 6 ہزار سے زیادہ غیرقانونی سوسائٹیز کو ریگولر کرنے کے لیے آرڈیننس لا رہی ہے لہٰذا سندھ حکومت بھی چاہتی ہے کہ سرکاری زمین پربنے گھروں کو ریگولر کرنے کی اجازت ہونی چاہیے کیونکہ عمران خان کے بنی گالا کے گھر کو بھی ریگولر کیا گیا۔

واضح رہے کہ سعید غنی نے پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ راچی گزشتہ کئی دہائیوں سے دہشتگردی کا شکار رہا ہے لیکن اب امن و امان کی صورتحال بہتر ہے۔ سعید غنی نے بھی کہا کہ 2002 سے 2018 تک کراچی میں پیپلز پارٹی اور مضبوط ہوگئی ہے، کراچی میں لوگ پیپلز پارٹی سے مطمئن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے