الیکشن کمشنر پنجاب

الیکشن کمیشن پر جو الزامات لگائے جارہے ہیں اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ الیکشن کمشنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات کے متعلق الیکشن کمیشن پر جو الزامات لگائے جارہے ہیں ان میں کوئی صداقت اور حقیقت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل نے الیکشن کمیشن پر عائد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم مکمل طور پر غیر جانبداری سے کام کررہے ہیں۔ تمام ریٹرننگ آفیسرز کے کیمپ آفس سے پریزائیڈنگ آفیسر سامان لے کر جائیں گے، تمام پولنگ سٹیشنوں پر سامان لے جانے کے لیے سیکیورٹی کی الگ الگ گاڑیاں ہیں۔

الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل کا مزید کہنا ہے کہ تمام نتائج کے لیے لاہور کے کیمپ آفس میں بڑی سکرین لگائی گئی ہے، تمام آر اوز کے پاس پریزائیڈنگ افسران واٹس ایپ پر فارم 45 بھیجیں گے، ہم نے قانون و آئین کے تحت کام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پلین ایریا ہے پولنگ اسٹیشنز کا زیادہ سے زیادہ فاصلہ ایک گھنٹہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے